امیتابھ بچن نے کروڑوں روپے کے طبی آلات عطیہ کردیئے

0 347

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف اداکار امیتابھ بچن نے اسپتال کو کروڑوں روپے کے طبی آلات عطیہ کردیے۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اداکاری کے علاوہ سماجی خدمت کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکار نے ممبئی کے ایک نجی اسپتال کو جدید طبی آلات عطیہ کیے ہیں جن کی لاگت 2 کروڑ روپے کے لک بھگ ہے۔امیتابھ بچن نے اسپتال کو جدید ترین نگہداشت

وینٹیلیٹرز عطیہ کیے جو مریض کو سو فیصد آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ وینٹیلیٹرز کے ساتھ ایل ای ڈی مانیٹرز، سی آر ایم امیج انٹینسیفائرز اور انفوڑن پمپس سمیت دیگر آلات بھی شامل ہیں۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ جدید وینٹیلیٹرز نے کام شروع کردیا ہے، اب تک 30 سے زائد مریض اس سہولت سے مستفید ہوچکے، جدید وینٹیلیٹرز مریض کو بلاواسطہ پھیپھڑوں تک آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جہاں بھارتی شہریوں کو شدید متاثر کیا وہیں اسپتالوں میں بستر، آکسیجن اور وینٹیلیٹرز جیسے طبی آلات کی بھی قلت ہوگئی۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بالی ووڈ کے اداکار بھی میدان میں اترے اور متاثرین کی مدد کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.