ملک دشمن عناصر اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سبی میں ایف سی جوانوں پر دہشت گرد حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن و امان کی کوششوں کو سبوتاژنہیں کیا جا سکتا۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے
قوم کے محسن ہیں، ملک دشمن عناصر اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن و امان کی کوششوں کو سبوتاڑ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے امن و امان کی بحالی کیلئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہدائ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
[…] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ایک طویل عرصہ خسارے کے بعداس سال پاکستان […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت بین الصوبائی […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ حکومت سازگار کاروباری پالیسیوں کے ذریعے […]