دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،شیخ رشید احمد

0 391

دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ضلع سبّی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،ریاست پوری طاقت سے دہشت گردوں کا

مقابلہ کرے گی۔ اپنے بیان میں شیخ رشید نے واقعہ میں شہید ہونے والے پانچ ایف سی اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،ریاست پوری طاقت سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایف سی بلوچستان نے ملکی سلامتی اور حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.