قوم کو بے وقوف بنانے کا دور گزرچکاہے،مولانا حافظ حمداللہ

0 156

قوم کو بے وقوف بنانے کا دور گزرچکاہے،مولانا حافظ حمداللہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی نے ملک کی معیشیت سمیت دفاع اور سلامتی کو

 

بیرونی آقاوں کی خوشنودی کیلئے داوٴ پر لگایا کل تک امریکہ کے تلوے چاٹنے والے آج امریکہ مخالف نعرہ لگاکر اپنے مردہ سیاسی گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش کررہا ہے قوم کو بے وقوف بنانے کا

 

دور گزرچکاہے وقت آچکا ہے کہ انکے ہر جھوٹ کا حساب لیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلباء اسلام ضلع سوراب کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان حقوق طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی

 

کانفرنس سے جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی صدر ہدایت اللہ پیرزادہ جمیعت علماءاسلام ضلع سوراب کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن ساسولی مولانا غلام رسول ڈاکٹر محمد ایوب رودینی جلال شاہ اخندزادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ انقلاب طوائف اور میراثیوں کے ناچنے سے نہیں خون پسینہ بہاکر

 

لایا جاتا ہے عوام کی صفوں میں ذلیل اور رسوا ہونے کے بعد ٹیک ٹاک میراثیوں کا سہارا لینے والا سیاسی یتیم سیاسی کیریئر کی آخری ہچکیاں لے رہا ہے انکا ذلت آمیز انجام ان کا منتظر ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت

 

طلباءاسلام دینی مدارس اور عصری اداروں کے طلباء سمیت معاشرے کے صالح نوجوانوں کا باکردار قافلہ ہے تمام طلبہ اور نوجوان تنظیم کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کریں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.