تربت دھماکہ اور پشاور میں سکھ برادری کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کی مذمت کرتے ہیں‘ بی بی سلطانہ مری
دہشت گردی کے واقعات مےں قےمتی جانوں کا ضےائع المیہ سے کم نہےں‘ رہنماءپاکستان مسلم لےگ ق خواتےن ونگ
سبی( پ ر)پاکستان مسلم لےگ (ق) خواتےن ونگ کی صوبائی صدرچےف زادی بی بی سلطانہ مری نے کہا ہے کہ تربت مےں خودکش بم دھماکہ اور پشاور میں سکھ برادری کوٹارگٹ کرکے قتل کرنے کے واقعات کی ہر فورم پر مذمت کرتی ہوں دہشت گردی کے واقعات مےں قےمتی جانوں کا ضےائع المیہ سے کم نہےں پاکستان مسلم لےگ ق تربت مےں خودکش دھماکہ کے نتےجے مےں شہےد ہونے والے پولےس کے اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور ذخمی ہونے والی خاتوں سمےت پانچ اہلکاروں کی جلد صحت ےابی کے لئے دعا گو ہوں پشاور سمےت ملک بھر کی سکھ برادری کے ساتھ مکمل اظہار ےکجہتی کرتی ہوںپاکستان مسلم لےگ (ق) خواتےن ونگ کی صوبائی صدرچےف زادی بی بی سلطانہ مری نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کرکے پاکستان کو کمزور بنانا چاہتے ہےں مگر محب وطن عوام اور پولےس و سےکورٹی فورسز نے ملک دشمنوں کے تمام عزائم کو ناکام بناڈالا ہے پولےس و سےکورٹی فورسز نے قےام امن کے لئے جو قربانیاں دی ان کو کسی صورت رائےگاں نہےں جانے دےا جائے گا پولےس سمےت سےکورٹی فورسز نے تربت سمےت بلوچستان بھر مےں اپنی جانوں کے نذارنے پےش کرکے ہمےں پر سکوں ماحول فراہم کےا اپنے شہےدوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بیرونی قوتوں کی ایما پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبے کو خاک میں ملائیں گے، انہوں نے تربت مےں خودکش بم دھماکہ کے نتےجے مےں شہےد ہونے والے پولےس اہلکار کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کیلئے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ ذخمی خاتوں اہلکار سمےت تمام ذخمیوں کی جلد صحت ےابی کے لئے بھی دعا کی جبکہ پشاور مےں سکھ برادری پر ہونے والے قاتلانہ حملے مےں ذخمیوں کی بھی صحت ےابی کے لئے خصوصی دعا کی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ ق نے ہمےشہ اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے پر بھرپور توجہ دی ۔
[…] پشاور،معروف سماجی ورکر محمد نادر خان وائس چیئرمین پی ٹی آئی پ محمود خان کی ملاقات […]