من موہن سنگھ کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،رادیش سنگھ ٹونی
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 2 ٹارگٹ کلنگ کے ایک ہی علاقے میں واقعات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں ترلوک سنگھ پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ جس میں ترلوک سنگھ شدید زخمی ہوئے۔ آج من موہن سنگھ پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوئی۔اس موقع پر مینارٹی رائٹس فورم پاکستان کے چیئرمین رادیش سنگھ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ من موہن سنگھ کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے۔ ملک بھر میں دہشتگرد ہر طرف تباہی پھیلا رھے ہیں جس پر حکومت وقت کی خاموشی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیت کسی بھی طور محفوظ نہیں حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں اور قتل میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور سخت سزا دی جائے۔