گڈ گورننس کے قیام کے لیے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور ہیومنیٹرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں ملاقات کی وزیراعلیٰ نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اقوام متحدہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے تعلیم ،صحت ، زراعت اور فنی مہارت سمیت دیگر تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گرین گیسز کے اخراج میں عمل دخل نہ ہونے کے باوجود ہمارا سب بڑا چیلنج ماحولیاتی تبدیلی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اساتذہ کے ٹریننگ پروگرام شروع کئے جارہے ہیں
نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی پی پی موڈ کے تحت نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا خصوصی پروگرام شروع کیا ہے حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 300 فیصد اضافہ کیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ صحت کے بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گڈ گورننس کے قیام کے لیے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اساتذہ کی ٹریننگ ، آبی تحفظ اور اسکل ڈویلپمنٹ میں صوبائی حکومت کو مدد فراہم کرے بلوچستان کا رقبہ بہت بڑا ہے
اور اس حوالے سےاقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام اہمیت کا حامل ہے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بہتر طرز حکمرانی اور پلاننگ سے امور احسن انداز سے رواں رکھے جائینگے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور ہیومنیٹرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے وزیراعلیٰ کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کے لیے صوبائی حکومت کی بھرپور رہنمائی ضروری ہے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ریذیڈینٹ کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ محمد یحییٰ کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔