ایران کا بڑا جوہری فیصلہ: IAEA سے تعاون ختم

0 60

ایرانی پارلیمنٹ کا بڑا قدم: IAEA سے مکمل تعاون معطل کرنے کا بل منظور

تہران: ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تمام تعاون معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی نے طویل غور و خوض کے بعد پیر کو بل منظور کیا۔ کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بتایا کہ بل کے حق میں 222 ارکان نے ووٹ دیا، کسی نے مخالفت نہیں کی، جبکہ ایک رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اب یہ بل ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی حتمی منظوری کے بعد نافذالعمل ہوگا۔

یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا کے B-2 بمبار طیاروں نے ایران کے حساس جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں سے ایران کی جوہری صلاحیت تباہ ہوچکی ہے، لیکن ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ان کا 400 کلوگرام افزودہ یورینیم مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ایران کے اس فیصلے سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.