کو ئٹہ پشتونخوامیپ اپنے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیگی

0 204

کو ئٹہ پشتونخوامیپ اپنے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیگی ،بدترین مہنگائی ، بیروزگاری ، معاشی بحران ، کاروبار وتجارت کے دروازے بند کرنے جیسے اقدامات نے سلیکٹڈ حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے پیش کردیا ،عوام کے آج کے جلسہ عام میں اپنی بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، ضلعی معاون وعلاقائی سیکرٹری کبیر افغان نے اڈہ پشتون آباد علاقائی یونٹ کے زیراہتمام عوامی اجتماع، تختانی بائی پاس کلی علائوالدین ، سریاب علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی شموزئی ، خلجی کالونی ، غوث آباد لوڑ کاریز نئی آبادی ، تختانی بائی بھوسہ منڈی میں منعقدہ عوامی جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے ، ولی جان عثمان زئی ، سلیمان اچکزئی، حاجی جمیل خان ، شیر محمد ، شائستہ خان ،اکبر کلیوال، حمد اللہ بڑیچ ، علائو الدین خان ، حافظ صاحب ، عبدالعلی اچکزئی، عبید اللہ ، عبدالولی ، محمود صاحب ، امیر افغان ، عبداللہ جان ، نوروز خان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ گزشتہ سال 25جولائی کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقا د ہوا جس میں عوام نے اپنی حق رائے دہندگی کا استعمال کیا لیکن بدقسمتی سے عوام کی حق رائے دہندگی کی توہین کرتے ہوئے بوگس ،فراڈ اور دھاندلی پر مبنی الیکشنمیں سلیکشن کے ذریعے من پسند نمائندوںکو عوام پر مسلط کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن منصفانہ صاف شفاف انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی اور اس الیکشن کو تمام جمہوری پارٹیوں نے پہلے 10گھنٹوں میں مسترد کرکے صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جس صورتحال ومشکلات کا عوام کو سامنا کرنا پڑرہا ہے وہ ناقابل بیان ہے ، سلیکٹڈ حکومت کی جانب ہر عوام دشمن اقدام اٹھاکر اسے عوام پر مسلط کیا جارہا ہے جس سے عوام اپنے دکان ، کاروبار ، زندگی ، تعلیم ، ملازمت سے بیزار ہوچکے ہیں اور بدترین ٹیکسز ، بیروزگاری مہنگائی کے باعث عوام اپنے گھروں میں محصور ہوتے جارہے ہیں کیونکہ ٹیکسز کو صرف غریب عوام پر لاگو کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سویلین مارشلاء لگی ہوئی ہے، ضیاء الحق ، ایوب خان ، مشرف کے مارشلاء کے ایک جانب جبکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی سویلین مارشلاء دوسری جانب ہے جہاں آزادی کی زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ آزادی رائے پر بھی پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات واذیت ناک صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کے آل پارٹیز کانفرنس کی روشنی میں 25جولائی کے دن کو یوم سیاہ منایا جائیگا اور ملک بھر میں احتجاجی جلسے منعقد ہونگے اس سلسلے میں کوئٹہ کا عظیم الشان جلسہ عام آج ایوب اسٹڈیم میں منعقد ہوگاتمام عوام اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.