آرمی چیف کی مائیک پومپیو سے ملاقات، دوطرفہ امور اور علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال

0 133

واشنگٹن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ علاقائی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف قمر جاوید نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورت حال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی اور افغان عوام کی سربراہی میں افغان امن عمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مشتمل باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر بات ہوئی، 22 جولائی کو ہونے والے سربراہی اجلاس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.