شہباز شریف کا بیان کپتان کے خلاف حسد کا اظہار ہے، فردوس عاشق اعوان

0 139

اسلام آباد وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی کامیابیوں سے ہاوس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، وزیر اعظم نے تنازعہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاوزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کی کامیابیوں سے ہا وس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔شہباز شریف کا بیان کپتان کے خلاف حسد کا اظہار ہے۔امریکا میں پاکستانیوں کا تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ دیکھ کر برداشت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا عمران خان کشمیریوں کے وکیل بن کر ابھرے۔تنازع کشمیر کے حل کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔شہباز شریف کشمیر پر سیاست کرنے سے پہلے آنکھیں کھول کر سید علی گیلانی کا بیان پڑھ لیتے۔کشمیریوں کے قائد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کم ظرف سوچ کے ساتھ بسوں میں سفر کا طعنہ دینے کی بجائے عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری کی مثال سے سیکھتے؟شہباز صاحب! آپ سب سے بڑے شعبدہ باز ہیں جو لندن میں تو سڑکیں پیدل ناپتے ہیں لیکن پاکستان آتے ہی پروٹوکول کے نشے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا عمران خان سے عداوت اور بغض میں جتنا عوام کو گمراہ کرتے ہیں،ان کی محبت عمران خان کے لیے بڑھتی جاتی ہے۔ایرینا ون کے عوامی جوش وخروش،والہانہ استقبال اورصدر ٹرمپ کے ساتھ کامیاب ملاقات نے ان کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کا وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بیان ان کی پست سوچ اور کرپٹ خصلت کا آئینہ دار ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.