کشمیر معاملہ پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش، حریت کانفرنس کا خیر مقدم

0 174

سرینگر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور دیگر حریت رہنمائوں نے دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کیلیے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے، امریکا کو کشمیر کی آزادی کیلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کشمیری عوام دیرینہ تنازع کشمیر کا جلد حل چاہتے ہیں،مسئلہ کشمیر خطے میں ایک نیوکلیر فلیش پوائنٹ ہے جو کسی بھی وقت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمرفاروق اور دیگر حریت رہنمائوں نے دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کیلیے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔سیدعلی گیلانی نے کہاکہ امریکا کو کشمیر کی آزادی کیلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ کشمیری عوام تنازعے کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق ہونے کی حیثیت سے دیرینہ تنازع کشمیر کا جلد حل چاہتے ہیں جب کہ دیگر حریت رہنمائوں شبیرڈار، یوسف نقاش، اقبال میر ، انجینئر ہلال احمدوارنے کہا ہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر خطے میں ایک نیوکلیر فلیش پوائنٹ ہے جو کسی بھی وقت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔واشنگٹن میں قائم ورلڈ ایوئر نیس فورم کے سیکریٹری جنرل غلام نبی فائی نے کہاکہ تنازعہ کشمیر پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اصولی موقف اختیار کرنے پرامریکا میں مقیم کشمیری اورمقبوضہ کشمیرکے عوام خوش ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.