چین کا بڑا فیصلہ؛ ٹیوشن کے نام پرتعلیم فروشی کے منافع بخش دھندے پرپابندی

0 5

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین نے ٹیوٹرنگ کمپنیوں کے ٹیوشن کے نام پر تعلیم فروشی کے منافع بخش دھندے پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کی شائع کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق چین میں اسکول کے بعد طلبہ کو ٹیوشن پڑھانے والی کمپنیوں کاغیرمنافع بخش اداروں کے طور پر اندراج کیا جائے گا اور اختتام ہفتہ اور چھٹیوں میں ان کے کلاسیں لینے

پر پابندی عاید کی جارہی ہے۔چین نے مسابقتی نظام تعلیم میں بچوں، والدین اور اساتذہ پر دباؤ کم کرنے کے مقصد کے تحت نئے قوانین متعارف کرائے ہیں اور یہ ملک کی اربوں ڈالر کی نجی تعلیمی صنعت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں۔چین کی اسٹیٹ کونسل اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی تحریرکردہ دستاویز کے مطابق چینی حکام اسکول کے بعد ٹیوشن پڑھانے والے نئے تعلیمی اداروں کے قیام کی منظوری دینا بند کر دیں گے اورتمام موجودہ تنظیموں یا اداروں کوغیرمنافع بخش کمپنیوں کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.