آزادجموں وکشمیر کے انتخابات میں شفافیت، غیرجانبداری سوالیہ نشان بن گئی، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ آزادجموں وکشمیر کے انتخابات میں شفافیت، غیرجانبداری سوالیہ نشان بن گئی۔ اپنے بیان میںمریم اور نگزیب نے کہاکہ پولنگ سٹیشنز میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو داخل ہونے سے روکنے
، پی ٹی آئی کی گاڑیوں میں پولنگ سامان لانے، فائرنگ اور مداخلت کے قابل مذمت واقعات کی بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک اور شفاف الیکشن کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آزادجموں وکشمیر کے عوام کے ووٹ کی حفاظت ہر قیمت پر کریں گے اور دھاندلی، دباو اور دھونس کے ہر ہتھکنڈے کو بے نقاب کریں گے۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ الیکشن کمیشن اپنی قانونی وآئینی ذمہ داریاں پوری کرے اور عوام کے حق حکمرانی کو یقینی بنائے۔