آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے شادی کر لی

1 441

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے شادی کر لی

سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کر لی۔نیتھن لیون نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکا¶نٹ پر اپنی دلہن کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر نیتھن لیون نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ زیب تن کیا جبکہ اُن کی دلہن سفید لباس میں خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔لیون نے انسٹا گرام پر شیئر کی

 

گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’مسٹر اینڈ مسز‘۔سوشل میڈیا پر نیتھن لیون کو اُن کے ساتھی کرکٹرز اور چاہنے والوں کی طرف سے شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے واضح رہے کہ نیتھن لیون آخری بار سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آسٹریلوی لڑکی کے قتل کا ملزم 4 سال بعد بھارت سے گرفتار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.