کینسر کے مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،عبدالشکور مری
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ کینسر کے مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انڈومنٹ فنڈ کے تحت مفت ادویہ بھی دی جاتی ہیں۔ لیکن طویل عرصے سے مقررہ میڈیکل سٹور کو ادائیگیاں نہیں ہو سکی ہیں۔ جس کے باعث میڈیکل سٹور نے کینسر کے مریضوں کو ادویہ کی فراہمی بند کر دی ہے جس سے کینسر کے مریض جاں بلب ہو گئے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےانہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کینسر کے مریضوں کا آٹھ سے دس لاکھ روپے میں علاج
و معالجہ ہو جاتا ہے لیکن کینسر کے اکثر مریضوں کو آغا خان ہسپتا ل اور لیاقت نیشنل ہسپتال ریفر کیا جا رہا ہے۔ جہاں کیمو تھراپی کا ایک سرکل آٹھ سے دس لاکھ روپے میں ہوتا ہے اور کینسر کے مریضوں کی کیمپو تھراپی 80لاکھ سے 90لاکھ روپے میں ہوتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو سے اپیل کی کہ انڈومنٹ فنڈ کے تحت میڈیکل سٹورز کو جلد ادائیگی کی جائے تا کہ کینسر کے مریضوں کو مفت ادویہ کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔