ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، جمال شاہ کاکڑ

0 108

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی بے حرمتی پر مسلمانوں کو غم و غصہ ہے، اہل مغرب امت مسلمہ کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرکے اپنے عزائم آشکار کررہے ہیں منفی عزائم رکھنے والے چند لوگوں کا ایجنڈا روکنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن کی بے حرمتی پر مسلمانوں کو غم و غصہ ہے، قرآن کی بے حرمتی کے دوسرے واقعے پروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل دیاہے ،انہوں نے کہا کہ تسلسل سے نفرت آمیز اورگھنانے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کےساتھ ساتھ اسلاموفوبیا کو فروغ دیاجارہا ہے۔مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائر کی بے حرمتی اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے بلکہ شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے،واقعہ سے دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی،دنیا میں امن کے قیام کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا،کوئی مذہب آسمانی کتابوں اور انبیا کرام کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،مقدس کتابوں قرآن،انجیل ،زبور اور تورات کا احترام ضروری ہے،مقدسات کے تحفظ کا امن جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ مذہبی جذبات بھڑکانے اور تشدد پر اکسانے کے یہ رویے دنیا کے امن کے لئے مہلک ہیں،یہ رویے قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے ہی شدید قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں،آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی اشتعال انگیز کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی،بین الاقوامی قانون مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت اور امتیازی سلوک کوممنوع قرار دیتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.