ان نکا مقصد اجتماعی ترقیاتی کاموں کو ترجیح دینا ہے ،رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ خان مہترزئی

0 153

پشین (ویب ڈیسک) رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ خان مہترزئی نے کہاہے کہ ان نکا مقصد اجتماعی ترقیاتی کاموں کو ترجیح دینا ہے پشتون اضلاع میں کافی مسائل ہیں جنہیں انشاءاللہ جلد ختم کردیں گے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت کےساتھ مل کر جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پشےن کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد میڈیا ہا¶س پشےن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

رکن صوبائی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر کا تیسری بار دورہ کیا شروع میں سہولیات کا کافی فقدان تھا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالحنان آغا نے ہسپتال کے مسائل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے چند مطالبات رکھے جن میں ایمولینس اور چلڈرن وارڈ کیلئے بیڈز کی فراہمی سرفہرست تھی الحمد اللہ ہسپتال کو ایمولینس اور بیڈز سمیت چلڈرن وارڈ میں نومولود بچوں کیلئے انکیوبیٹر فراہم کردیئے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی کاوشوں سے صوبے کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کو گردوں کے مریضوں کیلئے ڈائیلاسز مشینیں بھی مہیا کردی گئی ہیں جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ سول ہسپتال پشےن کے ڈائیلاسز وارڈ کا افتتاح کریں گے انشاءاللہ مستقبل میں بھی مزید سہولیات فراہم کریں گے

انہوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے حلقے کی نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی ایم پی اے ہے جہاں جہاں مسئلے مسائل ہوں گے وہاں جاکر انہیں حل کرنے کی کوشش کروں گی پشین اور خانوزئی میں ایمبولنسز کا مسئلہ تھا دونوں علاقوں کو ایمبولنسز فراہم کرچکے ہیں ہمارا مقصد صرف اور صرف عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے علاقے سے مسائل کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں عوامی نیشنل پارٹی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے

انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کےساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پشےن کےلئے دیگر ترقیاتی اسکیمات دے چکی ہوں خواہش ہے آئندہ تین سالوں میں بلوچستان بلخصوص پشتون بیلٹ کی خدمت کرتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دوں پشےن کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر کیلئے نرسنگ کالج دے چکے ہیں پشےن کے طالبات کیلئے کالج کاقیام اولین ترجیح ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.