حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ،نورمحمد خان دمڑ

0 159

کوئٹہ(پ ر)بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے موجودہ صوبائی حکومت ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، موجودہ حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کار لارہے ہیں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے عوام کو تفریح کا موقع ملتا ہے حکومت نے صوبہ بھر میں کھیلوں کے میدان / گرؤنڈ بنارہی ہیں جس سے صوبے کے تمام اضلارع میں کھلاڑیوں کو بہترین گرؤنڈ اور کھیلوں کے مواقع ملے گے ماضی کی حکمرانی کھیل سمیت تمام محکموں کو کاروبار سمجھ کر دونوں سے لوٹ مار کرکے سرکاری اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچائے لیکن موجودہ حکومت نے دن رات محنت کرکے صوبے میں محکمہ کھیل سمیت تمام محکموں کو فعال بنادیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں وزیر علی بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی شوٹنگ کمپٹیشن کے تقریب میں شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصوبائی مشیر مبین خان خلجی ڈی جی سپورٹس سمیت دیگر اعلیٰ حکام، شوٹنگ کے کھلاڑی اور عوام کثیرتعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گن شوٹنگ مقابلہ میں حصہ لیا اور نشانہ بازی بھی کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے ہی صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیکر ملک و قوم کانام روشن کررہے ہیں، جن کی موجودہ حکومت ہر فورم پر سرپرستی اور حوصلہ افزائی کررہی ہیں، تاکہ یہ کھلاڑی مستقبل میں محنت و لگن جاری رکھتے ہوئے ملک کا نام مزید روشن کرسکیں صوبائی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں کھیلوں کی فروغ کیلئے جو اقدامات کئے گئے اور بجٹ میں کھیلوں کے لئے جوفنڈز مختص کیا گیا ماضی میں اس کا مثال نہیں ملتا حکومت نے صوبے بھر میں سپورٹس کمپلیکس/ اسٹڈیم تعمیر کررہے ہیں جس سے ہر ضلع میں نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع اور سہولتیں میسر ہونگے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد اس لئے کررہی ہیں تاکہ صوبے کے عوام کو تفریح ملے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ماضی میں نام نہاد قوم پرستوں، مذہبی جماعتوں نے تمام محکموں کو مال غنیمت سمجھ کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کرکے قومی اداروں کو دیوالیہ کردیا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے دن رات محنت کرکے تمام قومی اداروں کو فعال بنایا گیا ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی حکومت ہے جو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.