شہر کے تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،شہک بلوچ
شہر کے تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،شہک بلوچ
کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے نواں کلی کا دورہ کرکے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائیزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشنری کے استعمال کے زریعہ متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب کی کاروائیاں بھی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر
نے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جارہی ہیں اور صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کی جارہی ہے انہوں نے یقین دلایا انتظامیہ متاثرین کے ساتھ ہے اور انکی مشکلات و مسائل کے حل کے لیئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔