ٹیچر ایسو سی ایشن کے قائد ین کی تادم مرگ بھوک ہڑ تال 23ویں بھی جا ری

0 294

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گور نمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن آئینی بلو چستان کے قائد ین کی تادم مرگ بھوک ہڑ تال 23ویں بھی جا ری رہی، قائدین کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہیں مسائل کے حل سے متعلق نو ٹیفکیشن کے اجراءتک احتجاج جا ری رکھیں گے مسائل کے حل کے بغیر احتجاجی ملتوی کر نا یا تادم مرگ بھوک ہڑ تال سے اٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، کیمپ سے اساتذہ قائدین کے جنازے تو اٹھا سکے ہیں مگر یقین دہانیوں اور طفل تسلیوں سے احتجاجی تحریک کسی صورت بیک رول نہیں کریں گے ۔ احتجاجی کیمپ میں سیا سی شخصیات وکلاء، تاجربر ادری ، اساتذہ اور مختلف شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کر تے ہوئے صوبائی صدر مجیب اللہ غر شین اور سیکر ٹری جنرل قادر بخش رئیسانی نے کہا ہے کہ حکومتی ہٹ دھرمی ، بے حسی او رٹال مٹولی

 

بر قرار رہی تو مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ کیمپ میں قائدین کے سا تھ اظہاریکجہتی کے لئے رکھنے والے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے اساتذہ مسائل،اپ گریڈیشن ، ٹائم سکیل کے انجماد کے خاتمے، ایس ایس ٹی ٹائم اسکیل کی تشکیل نو، ٹیچنگ الاﺅنس میں اضا فے اور دیگر مسائل کے نو ٹیفکیشن کے اجراءکے لئے پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کیا ۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی عہدیداران قادررئیسانی ، کلیم اللہ ریکی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے نا خن لیکر مسائل کا نکالیں بصورت دیگر 29اگست کو ہزاروں اساتذہ ،ملازمین ، وکلاء،تاجربرادری اور سول سوئٹی سے منسلک افراد کوئٹہ آکر جلسہ،جلسوں اور دھر نا دیگر مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.