وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی احکامات
کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی احکامات اور صوبائی مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے ہدایات کی روشنی میں شہید محمد بالاچ نوشیروانی کو ریسکیو کرنے والے امیر حمزہ،اور جلیل احمد کو محکمہ پی ڈی ایم اے میں بھرتی کر دیا گیا ہے مشیر داخلہ نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے میں انہیں نوکری کے آرڈر فراہم کر دیے جس پر دونوں مذکورہ بالا نوجوان نے وزیر اعلی بلوچستان اور مشیر داخلہ ،وپی ڈی ایم اے کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا صوبائی مشیر داخلہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ نوجوان آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
[…] (ویب ڈیسک )وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان سیلاب […]