نواب اکبر خان بگٹی شہید کبھی مصلحت آمیزی کا شکار نہیں رہے
تحریر: سردار منظور احمد خان
شیر بلوچستان شہید وطن نواب اکبرخان بگٹی کی برسی کے موقع پر سردار منظور احمد خان کاکڑ صدر آل کاکڑ قبائل فیڈریشن سیکرٹری جنرل بلوچستان یوتھ فرنٹ ممتاز قبائلی سیاسی و سماجی رہنما سندھ بلوچستان نے اپنے خطاب میں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی جیسے با اصول نقد گفتار انسان صدیوں میں جنم لیتے ہیں وہ آہنی اعصاب کے مالک انسان تھے جنہوں نے اس وقت کے جابر و ظالم حکمران کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر حق اور سچائی کا علم بلند کیا اور مظلوم لوگوں کے حقوق کےلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے خود کو تاریخ میں امر کیا جبکہ ظالم حکمران عبرت ناک انجام سے دو چار ہو کر بے بسی کے موت سے ہمکنار ہوا جسے دنیا نے اپنی انکھوں سے دیکھا سردار منظور احمد خان کاکڑ نے کہا شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کبھی مصلحتآمیزی کا شکار نہیں رہے انہوں نے کبھی کسی غیر سیاسی قوت سے گٹھ جوڑ نہیں کیا ان کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ تھا وہ جیسے باہر سے تھے ویسے ہی اندر سے تھے ان کی یہ شخصی خصوصیات ان کو ان کے ہم عصر سیاست دانوں سے ممتاز کرتی ہیں وہ اپنے عہد کے پاسدار تھے انہوں نے بلا تفریق بلوچ پشتون سمیت دیگر اقوام کے لوگوں کو اپنی سیاسی پارٹی جمہوری وطن پارٹی میں نہ صرف مختلف عہدوں پر فائز کیا بلکہ انہیں حکومتی عہدوں مثلا ڈپٹی چیئرمین سینٹ اسپیکربلوچستان اسمبلی سینیٹر رکن قومی اور
صوبائی اسمبلی جیسے اعلی عہدوں پر فائز کر کے دیگر نام نہاد جمہوری پارٹیوں کے لیے ایک مثال پیش کی انہوں نے امید ظاہر کی ان کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی اپنے نامور والد کے نقش قدم پر چل کر ان کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گے سردار منظور احمد خان کاکڑ نے آخر میں انہوں نے شہید وطن نواب اکبر بگٹی بگٹی کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔