ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.903 ارب ڈالر ہوگیا، سٹیٹ بینک

0 40

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.903 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 18 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.903 ارب ڈالر ہوگیا۔

گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.959 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.701 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.202 ارب ڈالر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.