لکس سٹائل ایوارڈز ہمیشہ سے منفرد رہے ہیں، ماورا حسین

0 143

لکس سٹائل ایوارڈز ہمیشہ سے منفرد رہے ہیں، ماورا حسین

کراچی (ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز ہمیشہ سے ہی خاص اور منفرد رہے ہیں۔انسٹاگرام پر ماورا حسین نے لکس سٹائل ایوارڈز کے مختلف ایڈیشنز میں لی گئیں اپنی کچھ دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔خوبصورت میکسی سے لیکر گاو¿ن تک کے تمام ملبوسات میں ماورا حسین بےحد دلکش نظر آرہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی ماورا حسین

نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں اداکارہ ریما خان کے ساتھ کی جانے والی اپنی یادگار پرفارمنس کی بھی تصویر شیئر کی۔ماورا حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اس سال لکس سٹائل ایوارڈز میں اپنی نامزدگیوں کےلئے شکریہ ادا کرتی ہوں اور اس کےلئے میں نے ماضی کے لکس اسٹائل ایوارڈز کی یاد تازہ کردی ہے‘۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ہر لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے طریقے سے خاص اور منفرد رہا ہے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں ایک لکس گرل کی حیثیت سے اس کا حصہ رہی۔ا±نہوں نے اپنے پسندیدہ لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ریڈ کارپٹ سے لے کر شاندار ریما جی کے ساتھ پرفارمنس بہت پسند ہے‘۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.