وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر، افغانستان ، غریب ملکوں سے لوٹی ہوئی دولت اور ماحولیات بارے مدلل اور جامع گفتگو کی، فواد چوہدری
وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر، افغانستان ، غریب ملکوں سے لوٹی ہوئی دولت اور ماحولیات بارے مدلل اور جامع گفتگو کی، فواد چوہدری
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کے خطاب کے چار بنیادی موضوعات تھے، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال، غریب ملکوں سے لوٹی ہوئی دولت اور ماحولیات کے بارے میں مدلل اور جامع گفتگو کی۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا، وزیراعظم نے دنیا کو باور کرایا کہ کس طرح بھارت میں آر ایس ایس نظریئے پر قائم بھارت کی فاشسٹ حکومت اقلیتوں کا قتل عام کر رہی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عمران خان نے اپنے خطاب میں نہ صرف پاکستان، خطے بلکہ عالمی دنیا کو درپیش
چیلنجز کا بہترین احاطہ کیا، وزیراعظم نے دنیا کو بتایا کہ افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو یہ خطے اور پوری دنیا کے لئے خطرناک ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے غریب ممالک سے لوٹی گئی دولت امیر ممالک کو منتقل کرنے کی حوصلہ شکنی پر بھی زور دیا، وزیراعظم نے باور کرایا کہ غریب ممالک سے لوٹی ہوئی دولت امیر ممالک کو منتقل ہونے سے امیر ملکوں کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے
[…] راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں سینیما کھولنے کی اجازت دے دی گئی ، فواد چوہدری […]