جعفرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کار ٹیکسی یونین ڈیرہ اللہ یار کے سیلاب متاثرین کو پتھر نما ذائد المعاد ناقص آٹا اور دیا گیا

0 222

جعفرآباد (عنایت اللہ حر)جعفرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کار ٹیکسی یونین ڈیرہ اللہ یار کے سیلاب متاثرین کو پتھر نما ذائد المعاد ناقص آٹا اور دیا گیا سیلاب متاثر اور بے روزگار ڈرائیور سراپا احتجاج جعفرآباد کے سیلاب متاثرہ کار ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ ہاتھ ہوگیا کئی روز کی آہ و پکا کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انھیں خراب اور پھتر نما آٹا تھما دیا، ڈرائیورز میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی احتجاج کی بھی دھمکی دے دی جعفرآباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار کار ٹیکسی ڈرائیورز جو حالیہ سیلاب میں نا صرف بے روزگار ہوئے ہیں بلکہ ان کے کچے مکانات میں آج بھی پانی موجود ہے اور کئی خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر ہیں اور گزشتہ کئی روز سے فریاد کر رہے تھے کہ روزگار نا ہونے کے باعث ان کی گاڑیاں گزشتہ دو ماہ سے آف روڈ ہوگئی ہیں اور انھیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی امداد نہیں کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ نے حاتم طائی کی قبر کو لات مارتے ہوئے ڈیڑھ سو ڈرائیورز میں آٹے کے محض 16 تھیلے تقسیم کئے تاہم صورتحال اس وقت غم و غصے والی پیدا ہوگئی جب ان آٹے کے تھیلوں سے پھتروں کی مانند ٹھوس اورخراب آٹا برآمد ہوا، ڈرائیورز نے اس عمل کو اپنی توہین و تضحیک سے تعبیر کیا اور الزام لگایا کہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے جان بوجھ کر ہم سیلاب متاثرین کا نا صرف مزاق اڑایا ہے بلکہ اس عمل سے ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے انھوں نے اس عمل کےخلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے بلوچستان حکومت سے فوری اور سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.