کھیلوں کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہیں،چیف سیکرٹری بلوچستان

1 204

کوئٹہ (خ ن )چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں قومی سطح کے ایونٹس کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہیں محکمہ کھیل کا بلا تفریق کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنا خوش آئندہ ہے،معاشرے کی ترقی میں کھلاڑیوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے جن کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے،کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے بلوچستان حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےدوسرا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی ہاکی گولڈ کپ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں شائقین سے بات چیت میں کیا،اس موقع پر سینیٹر ثنا جمالی، سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان محمد اسحاق جمالی،ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آیکٹیوٹیز محمد آصف لانگو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف فاروقی صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی و دیگر موجود تھے اس سے قبل چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ہاکی گیند کو شارٹ لگا کرافتتاح کیا،پہلے روز تین میچز کھیلے گئے جن میں بلوچستان،سندھ وائٹ اور سندھ کلر نے اپنے اپنے میچز جیت لیے،پہلا میچ سندھ وائٹ اور کشمیر کے مابین کھیلا گیا،دونوں ٹیموں لے شاندار کھیل کے باعث یہ میچ سندھ وائٹ نے 3 گول کے مقابلے میں 7 گول سے اپنے نام کیا،دوسرا میچ سندھ کلر اور خیبر پختونخواہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں سندھ کلر نے ایک گول کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا،پہلے روز کا آخری میچ میزبان بلوچستان اور گلگت بلتستان کے درمیان کھیلا گیا ہوم گراونڈ پر بلوچستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین اور مہمان گرامی کا دل جیت لیا،بلوچستان ٹیم نے یہ میچ 0 کے مقابلے میں 8 گول سے اپنے نام کیا،گلگت بلتستان کے ٹیم نے گول پر پے درپے سر جوڑ اٹیک کئے لیکن ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ آل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی ہاکی گولڈ کپ میں شرکت کیلئے آنے والے ٹیموں کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں کوئٹہ میں کھیلوں کا میگا ایونٹس کا انعقاد سے کھلاڑیوں اور شائقین کا چہرہ کھل اٹھا ہے،نیشنل لیول کے ایونٹس کے انعقاد پر محکمہ کھیل کو مبارک باد پیش کرتا ہوں یہ یونٹ اپنے مثال آپ ہے جس میں ملک بھر سے ٹیموں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے جو کہ ہماری کامیابی ہے اس موقع پر سینیٹر ثنا جمالی نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے بلوچستان سے ہاکی کے بڑے بڑے نام نکلے ہیں جنہوں نے صوبے و ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے قومی کھیل کے فروغ کیلئے محکمہ کھیل نے جو قدم اٹھایا ہے اس کو بیان کرنے کیلئے الفاظ کم ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب واپس ہاکی کے کھلاڑی ہمارا نام روشن کرینگے،سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیگی تاکہ وہ آگے آکر اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں تمام کھیلوں کے مقابلوں کو ترجیح دیں گے۔۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت سوچ فروغ پائے گی،آل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی ہاکی اور فٹبال گولڈ کپ کے بعد باکسنگ اور مارشل آرٹس کے چیمئن شپ کے ساتھ بیچ گیمز اور دیگر سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرینگے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (پ ر)بلوچستان ایڈیٹرز فورم کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.