حکومت نے لینڈ مافیا کے کارستانیوں کا نوٹس نہ لیا تو فسادات پھیلنے خطرہ ہے، قاری مہراللہ
جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ‘جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ شیخ الحدیث مولانا نیازمحمد، مولنا اللہ بخش، آغا ابراہیم شاہ مولنا محمد صادق صالح سجاد ودیگر نے کہا کہ حکومت نے لینڈ مافیا کے کارستانیوں کا نوٹس نہ لیا تو فسادات پھیلنے خطرہ ہے ان لینڈ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کرکے مظلموں حقداروں کو انصاف دیا جائے کوئٹہ میں قبضہ مافیا کا ہر طرف راج ہے ایک دن غریبوں پر فروخت کر دیتے ہیں دوسرے دن اس سے قبضہ کردیتا ہے قبضہ مافیاز چن چن کے غریب اور بے بس لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوسکتا ہے حکومت حالات خراب ہونے سے پہلے قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے قابض جگہوں کو واگزار کرایا جائے تاکہ انسانیت کے خلاف اس گھناؤنے جرم کا سدباب ممکن ہوسکے.انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیاز کی سرپرستی بااثر افراد کررہے بااثر افراد آکر زمین خالی کرانے کی دھمکیاں دے رہے جس سے حکومت اور ہزاروں خاندان متاثر ہیں لینڈ مافیا نے ہر جگہ پر اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرے زبانی جمع خرچ یا محض کاغذی کاروائی پوری کرنے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے