مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، وجہ کیا بنی؟

1 121

 

مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، وجہ کیا بنی؟

انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارہ تقریباً چیالیس (46)منٹ تک فضائی حدود میں سفر کرنیکے بعد انڈیا کی حدود میں داخل ہوا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ امریکا سے واپسی پر ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

صرف نیند کرنے کے ماہانہ 8 لاکھ روپے کمائیں،لیکن کیسے؟

طیارہ صبح پونے چھ بجے کے قریب افغانستان سے چترال میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ 46منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے، لاہور سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم تین روزہ دورہ امریکا پر تھے،

 

امریکا روانگی کے وقت بھی انھوں نے پاکستانی پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھی۔خیال رہے مودی نے امریکا میں کواڈ سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی، اور امریکا کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے بھارت واپس پہنچے ہیں۔اس سے قبل اگست میں بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پولینڈ سے واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی۔

آخر کار وہ گاڑی مارکیٹ میں آگئی جس کا ہر کوئی بے صبری سے انتظار کر رہا تھا، قیمت جانئے

 

You might also like
1 Comment
  1. […] مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، وجہ… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.