پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز ٹیموں کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)کھیلا جائیگا

0 195

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کیسیریز کا پہلا میچ(آج)ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔سر ی لنکا کیخلاف سابق کپتان ثنا ء میر پہلے ٹی 20میچ نہیں کھیلیں گی، رواں سال جون میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد یہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی اسائنمنٹ ہے، ہوم سیریز کیلئے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔جمعہ کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم صبح کے سیشن میں 3گھنٹے ٹریننگ کی۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بسمہ معروف قومی ٹیم کی قیادت کرینگی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثنا میر، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین شامل ہیں۔ویمن کرکٹ ٹیم کوچ اقبال امام نے بتایا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں فزیکل فٹنس اورفیلڈنگ پربھی توجہ دی، ثنا میر پہلے ٹی 20کیلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 28 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں سیریز کے میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.