سعودی عرب کا امریکی چھتری تلے آئی میکس 2019 بحری مشقوں میں شرکت کا اعلان

0 109

ریاض:  سعودی عرب نے خلیج میں جہاز رانی اور سمندر ی تجارت کو درپیش مسائل و خطرات سے نمٹنے کیلیے امریکا کیزیر سایہ کثیر القومی بحری مشقوں میں شرکت کا اعلان کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی شاہی نیوی رواں ماہ 27 تاریخ کو منعقد ہونے والی عالمی مشقوں میں شرکت کرے گی جس کی قیادت امریکا کررہا ہے۔آئی میکس 19 کے نام شروع ہونے والی بین الاقوامی بحری مشقوں کا مقصد جہاز رانی کو محفوظ بنانا ہے جس میں خلیجِ عربی کے شمال، خلیجِ عمان، بحرِ عرب، جیبوتی کے ساحل اور خلیجِ عقبہ میں ہونے والی مشقوں میں 56 ممالک اور 6 بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہوں گی۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا اسے دنیا بھر میں جامع ترین مشق تصور کیا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آئی میکس بحری مشقوں کے مقاصد میں شریک فورسز کے درمیان تعلقات مضبوط بنانا، مشترکہ کام کے ماحول کی اہلیت پیدا کرنا اور بحری سیکورٹی کی کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔سعودی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس طرح ان خطرات کو دور کیا جا سکے گا جو جہاز رانی کی آزادی کے لیے سنگین چیلنج کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.