حکومت عام آدمی کی فلاح بہبود اور ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ محکمے پولیس اور لیویز روازنہ کی بنیاد پر گشت کو بڑھائیں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

0 145

کوئٹہ25اکتوبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کی فلاح بہبود اور ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ محکمے پولیس اور لیویز روازنہ کی بنیاد پر گشت کو بڑھائیں۔تاکہ کسی نا خو شگوار واقعہ سے قبل از وقت نمٹا جائے۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ سیکیورٹی اداروں پر فرض ہے امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں ،سیکیورٹی اہکاراپنے فرائض دیا نیدار ی کے ساتھ سر انجام دیں فرائض سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کا روائی عمل میں لائی کائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس او رلیو یز افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور لیویز افسران واہلکار اپنی استعداد کار کو مزید بڑھائیں اور اگر ا س سلسلے میں انہیں اگر دوسرے صوبوں میں بھی جانا پڑے تو جائیں تاکہ امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہو۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی خدمت کرنے کو اپنا فرض سمجھیں۔ ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔ عوام اور سیکیورٹی فورسز کی تعاون ہی سے ملک ترقی کے منازل طے کر پائے گا۔ہم ترقی کی طرف جارہے ہیں پاکستان اپنے پاوں پر کھڑ اہے عالمی دنیا میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مزیدہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی داخلی راستوں پر اضافی ناکے قائم کرکے چیکنگ مزید سخت کریں تاکہ کسی بھی خو شگوار واقعہ کو بروقت روک تھام ممکن ہوسکے اس ضمن میں عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔اور مشکوک افراد کی بروقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کواطلاع دے ۔ تاکہ جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرکے انہیں قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.