
گورنر ہاوس بلوچستان کے ریٹائرڈ ڈرائیور حاجی محمد خروٹ خان کاکڑ عرف ماما خروٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر ہاوس بلوچستان کے ریٹائرڈ ڈرائیور حاجی محمد خروٹ خان کاکڑ عرف ماما خروٹ طویل علالت کے بعد آج بروز سوموار انتقال کر گئے ہیں. وہ صاحب جان کاکڑ، محمد عثمان کاکڑ کسٹم والا اور حاجی زرین خان کاکڑ کے بھائی جبکہ عبدالواحد کاکڑ، نصیب اللہ کاکڑ سیکرٹریٹ آئی ٹی، گورنر ہاؤس کے ملازم محب اللہ کاکڑ، بلال احمد اور زبیر احمد کاکڑ
کے والد تھے. مرحوم حاجی محمد خروٹ خان کاکڑ کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ادا کی گئی جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، گورنر ہاؤس و سیکرٹریٹ کے تمام آفسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی. مرحوم ماما خروٹ کو انکے آبائی قبرستان برشور میں سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ فاتحہ خوانی دو دن کیلئے برشور میں اور اس کے بعد گورنر ہاوس کالونی میں لی جائے گی۔#