کوئٹہ: بینک الحبیب کے مینجر حسین اصغر کیجانب سے عید میلادالنبی ﷺ اور ولادت امام جعفف صادق علیہ اسلام کے سلسلے میں جشن کا انعقاد
کوئٹہ (آن لائن) جشن عید میلادالنبی صلی علیہ و آلہ وسلم اور ولادت امام جعفر صادق علیہ اسلام کے سلسلے میں بینک الحبیب ہزارہ ٹاون برانچ کے مینجر حسین اصغر کیجانب سے ہزارہ ٹاون برانچ میں جشن کا انعقاد۔ اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاون کے پریس سیکرٹری کاشف حیدری و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے کیک بھی کاٹا اور خصوصی دعا بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کو بینک الحبیب ہزارہ ٹاون برانچ کے مینجر حسین اصغر کیجانب سے جشن عید میلادالنبی صلی علیہ و آلہ وسلم اور ولادت امام جعفر صادق علیہ اسلام کے سلسلے میں وقار جشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاون کے پریس سیکرٹری کاشف حیدری، بلوچستان تاجر فورم کے ماسٹر حسن عباس، ای ایف یو لائف انشورنس کے محمد ہادی و دیگر موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بینک الحبیب کے منیجر حسین اصغر نے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ اور امام جعفر صادق علیہ اسلام کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں،ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ہی حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ اور امام جعفر صادق علیہ اسلام کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے کیک بھی کاٹا اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔