دیوالی امن محبت اور باہمی رواداری کا پیغام ہے ،ثناء بلوچ

0 211

دیوالی امن محبت اور باہمی رواداری کا پیغام ہے ،ثناء بلوچ

۔ رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے اقلیتی برادری کودیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری سے ہمارے زیست و مرگ غمی و خوشی اور مہر و محبت کا رشتہ ہے ہم انہیں اقلیت نہیں بلکہ اپنے سماج کا حصہ سمجھتے ہیں دیوالی بنیادی طور پر برائی کے خلاف سچائی اور اچھائی کی جیت کا جشن ہے دنیا کے ہر مذہب کی طرح ہندو مذہب میں بھی ظلم جبر اور برائی کے خلاف نفرت کا تاثر ملتاہے کسی بھی معاشرے میں امن و آشتی ،سچائی

و اچھائی کے بغیر امن رواداری اور یگانگت کی فضا پیدا نہیں ہوسکتا ہمیں ملکر برائی کے خلاف جہاد کرنا ہے اور سچائی و اچھائی کے مثبت تاثر کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک سازگار اور پرامن معاشرے کی قیام ممکن ہوسکے ،انہوں نے کہاکہ خاران بشمول بلوچستان بھر کی اقلیتی برادری کو دیوالی مبارک ہو اور دیوالی ہم سب کیلئے پیار و محبت کا ایک پیغام اور اندھیروں میں روشنیاں بانٹنے کا نام ہے جو ہمیں ملکر امن آشتی اور محبت کا درس دیتا ہے ہمارے اقلیتی برادری نے ہمیشہ امن محبت اور باہمی رواداری کے پیغام کو عام کیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.