طوفان ’سترنگ‘ نےتباہی مچا دی،9 افراد ہلاک

0 321

طوفان ’سترنگ‘ نےتباہی مچا دی،9 افراد ہلاک

خلیجِ بنگال کے سمندری طوفان ’سترنگ‘ نے بنگلا دیش میں تباہی مچا دی، جس کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 9 ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کی وجہ سے 88 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے ساتھ شدید بارش نے گھروں کو نقصان پہنچایا، درخت گر گئے، سڑکیں تالاب بن گئیں اور برقی اور مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔طوفان کے زیرِاثر موسلا دھار بارش سے ڈھاکا کی سڑکیں زیرِ آب آ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ

ساحلی علاقوں سے تقریباً 10 لاکھ افراد کا گھروں سے انخلاءکرایا گیا ہے۔طوفان سے قبل خلیجِ بنگال میں واقع جزیرے پر 30 ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو بھی گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے ٹکرانے کے بعد روہنگیا پناہ گزین محفوظ ہیں۔سمندری طوفان کے زیرِ اثر بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھی طوفان ’سترنگ‘ کے زیرِ اثر سمندر میں بلند لہروں کی وجہ سے شہریوں کو ساحل پر نہ جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.