پاکستانی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں،قاسم سوری
پاکستانی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں،قاسم سوری
کوئٹہ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری ،سیکرٹری سپورٹس عمر خان اچکزئی ، داود خان پانیزئی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کوسیاست سے مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں نام نہاد الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل قراردیئے جانے کے خلاف پوری قوم نے سڑکوں پرنکل کر احتجاج کرکے یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں انشاءاللہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو
عمرخان اچکزئی سپورٹس کمپلیکس پرنس روڈ پرقاسم خان ، سید اللہ ،عبدالکریم اچکزئی ، محمد امین ،عبدالمتین ، احمد ولی ،شاہد خان یوسفزئی ، منظوراحمد، محمد نسیم ،عصمت اللہ ، حاجی یونس آغا، عامرخان ، سعداللہ کاسی ، بسم اللہ کاسی ، ملک اویس کاسی ، افتخار درانی سمیع درانی ، ایوب درانی ، قادر درانی ، صادق ، شعیب ثناءاللہ ، عطاءاللہ ،محمد عمر ، محیب اللہ ، عبداللہ ، عصمت اللہ ، عرفان اللہ ،قدرت اللہ کی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر عالم کاکڑ،سردارزادہ ادریس تاج
،نورخان خلجی ، اکرم ترین ،عبداللہ اوردیگررہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے مقدس نام پرمعرض وجود میں آیا تھا لیکن 75سال تک پاکستانی عوام پر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو غیروں کا غلام بنا دیاپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کو حقیقی آزادی دلانے کابیڑہ اٹھا رتھا ہے حقیقی آزادی مارچ اب لازم ہوچکا ہے اور انشاءاللہ آنے والوں دنوں میں عمران خان آزادی عمران کا اعلان کریں گے