سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصدکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 315

کوئٹہ( پ ر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشین میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے وزیراعلیٰنے محکمہ داخلہ

اور آئی جی پولیس کو پولیو رضا کاروں کی فول پروف سیکورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے مزموم مقاصدکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کا تحفظ کرینگے وزیراعلی ٰنے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعا لیٰ شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.