صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرناہوگا ،ڈی سی قلات
ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے زیرصدارت ڈسٹرک ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈسٹرک سپورٹ مینیجر PPHI مجیب بلوچ ایم ایس ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر نسیم لانگو ایم ایس آغا کریم خان میموریل ہسپتال ڈاکٹر علی اکبرنیچاری ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گنشام داس محکمہ خزانہ سے حاجی بشیراحمد نے شرکت کی اجلاس میں سول ہسپتال آغا کریم خان ہسپتال آرایچ سیز اور بی ایچ یوز میں دستیاب سہولیات
اور مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ڈسٹرک ہیلتھ کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنرکو ہسپتالوں میں موجود سہولیات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیاڈپٹی کمشنرنے کہا کہ صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرناہوگا صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیئے تمام تر وسائل بروے کار لارہے ہیں ہسپتالوں میں ڈاکٹرزاور ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کو جلداز جلد پورا کرنے کی کوشش کریں گے ڈاکٹرزاور دیگراسٹاف کی حاضریاں یقینی بنایا جائے ضلعی انتظامیہ قلات ہسپتالوں کا سرپرائز وزٹ کرکے اسٹاف کی حاضریاں چیک کریگی غیرحاضراسٹاف کے خلاف سخت کاروائی کرکے انکے تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیگی لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہمارا بنیادی مقصدہے