بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں ہے ،زمرک اچکزئی

0 321

کوئٹہ (خ ن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خوراک انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں ہے قلعہ عبداللہ کو ترقیافتہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے قلعہ عبداللہ سے تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے قبائلی تنازعات کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جب تک قبائلی تنازعات کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک علاقہ میں امن خوشحالی نہیں آئے گی ان خیالات کااظہار

انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات بدل رہے ہیں ہمیں اپنی سوچ میں تبدیلی لانے کے لئے موثر اقدامات کرنے چاہئے جس طرح باچا خان نے تحریک شروع کرنے کے لئے پشتون قوم کو منظم کیا تھا اور پشتونوں کو شعور دینے کے لئے تمام تر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اور اس کی ترقی و

خوشحالی کے لئے مجھ سمیت تمام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ قبائلی تنازعات کی وجہ سے قلعہ عبداللہ ترقیاتی کام سے محروم ہو چکا تھا علماءکرام اور سیاسی قائدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت تعلیم کی اشد ضرورت ہے جب تک تعلیمی نظام کو بہتر نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہو سکتے موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ترقیاتی عمل کو جاری رکھیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.