چمن، افغان سرحد پر پاسپورٹ لازمی قرار دینے کیخلاف دھرنا 5روز سے جاری

0 149

)چمن میں گزشتہ پانچ روز سے چمن افغان سرحدی شاہراہ پر چمن کے آل پارٹیز لغڑی اتحاد دیگر سماجی تنظیموں کا احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے ۔دھرنے سے مختلف سیاسی قبائلی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر پر کسی صورت پاسپورٹ سسٹم رائج کرنا منظور نہیں ہم ایسے پسماندہ علاقے میں موجود ہیں جہاں ضروریات زندگی میسر نہیں اور نہ حکومتی سطح پر ہمارے مسائل حل کرنے کی سنجیدگی سے غور وہوا ہے جو کہ اس عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید اذیت سے دوچار کر رہے ہیں۔ پاسپورٹ مسلط کرنے سے لوگوں کو دونوں جانب سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔مقررین نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.