ٹرمپ کی صدارتی مہم: امریکی محکمہ انصاف نے ایلون مسک کو خبردار کردیا

0 168

امریکی محکمہ انصاف نے دنیا کے امیر ترین کاروباری افراد میں شامل ایلون مسک کو تنبیہ کی ہے کہ ان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران لوگوں کو دس لاکھ ڈالر دینے سے وفاقی قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ محکمہ انصاف یا مسک کے سیاسی ایکشن گروپ، سپر PAC نے اس پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ ایلون مسک پانچ نومبر کے انتخابات سے پہلے، ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انصاف کے “پبلک انٹیگریٹی سیکشن” نے ٹیسلا گاڑیوں کی کمپنی کے ارب پتی مالک کی امریکا “پولیٹیکل ایکشن کمیٹی” یا پی اے سی کو ایک خط لکھا ہے۔انھوں نے ہفتے کو ریاست پینسلوینیا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آئین کے حق میں ان کی آن لائن درخواست کی حمایت میں دستخط کرنے والے لوگوں میں سے روزانہ کسی ایک فرد کو الیکشن کے دن تک دس لاکھ ڈالر دیں گے۔اسکے بعد انہوں نے ہفتے اور اتوار کو ہیرس برگ اور پیٹسبرگ میں دو مختلف لوگوں کو دس لاکھ ڈالر دیے۔مسک نے، جنہیں امریکی میگزین فوربس نے دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا ہے، وفاقی ڈیٹا کے مطابق اب تک اپنی ” امریکا پیک” ) کو 75 لاکھ ڈالر دے چکے ہیں، اس طرح یہ گروپ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کی کوشش کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.