وزیر اعلی صاحب آپ کی تھوڑی سے لاپرواہی سے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں،اسلم رند

1 176

(ویب ڈیسک)جیسا کہ میں گزشتہ ہفتے بھی لکھ چکا ہوں کہ صوبائی حکومت کے ایک لیٹر کی وجہ سے صوبائی کے تمام ترقیاتی و غیر ترقیاتی کام رکھے گئے ہیں شروع میں تو نئے صوبائی حکومت کے خدشات ہونگے لیکن آج ڈیڑھ مہینہ گزر چکا ہے صوبائی حکومت نے جاری ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈ روکھے ہوئے ہیں ان ترقیاتی کاموں میں کئی وفاقی و صوبائی پروجیکٹ چل رہے ہیں ان پروجیکٹس میں ہزاروں ملازمین کام کرتے ہیں اور وہ سب گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے اس کا احساس کسی کو نہیں ہے سابقہ وزیر اعلی کے اسکیمات سے آپ کے خدشات ہونگے لیکن کنٹریکٹ والے ملازمین کا کیا قصور ہے آپ خود پہلے بھی

وزیر اعلی رہ چکے ہیں جن کاموں کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور ٹھیکداروں کو ورک آڈر مل چکے ہو تو وہ کام کوئی بھی نہیں روک سکتا اس کے علاوہ اگلے ماہ 15 تاریخ سے سلیگ سیزن شروع ہونے والا ہے پھر تین ماہ تک کام نہیں ہو سکتا مارچ سے مئی تک صرف 2 ماہ آپ کے پاس ہے اگر اس 2 ماہ میں آپ پیسے خرچ نہ کر سکے تو اربوں روپے کا فنڈ لیپس ہونے کا خطرہ ہے لہذا آپ اور آپ کے وزیر خزانہ سے گزارش ہے رکھے ہوئے ترقیاتی کاموں اور غیر ترقیاتی کاموں کا فنڈ کھولنے کے احکامات جاری فرمائیں ورنہ سینکڑوں ملازمین نان شبینہ کے محتاج ہو جائیں گے یہاں ہمارے صوبے میں پہلے ہی بے روزگاری عروج پر ہے 30 ہزار نوکریاں کے لئے کئی کئی بار اخبارات میں اشتہارات دیئے گئے ہیں انٹرویوز اور امتحان لینے کے باوجود رزلٹ کا اعلان نہیں کیا جاتا کیونکہ آپ کے وزرا کا ارادہ صرف اپنے من پسند افراد کو

نوکریاں دلوانا ہے سیکٹری صاحبان بھی وزراء کے آلاکار بنے ہوئے ہیں ، جب بھی اخبارات میں نوکریوں کے اشتہارات دیئے جاتے ہیں تو ہر محکمے میں ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان فارم جمع کرواتے ہیں ٹیسٹ انٹریوں دیتے ہیں لیکن کئی ماہ تک رزلٹ روکنے کے بعد چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر نوکریاں کینسل کی جاتی ہے اب نئے وزرا کے چارج سنبھالنے کے بعد دوبارہ ہر محکمے میں یہ سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے اب یہ بے روزگار نوجوان جائیں تو کہاں جائیں کس سے فریاد کریں یہاں تو صرف اپنے اپنے مفادات کے لئے کام کیا جاتا ہے عوام کی آواز سننے والا کوئی نہیں ان کے زخموں پر مرہم رکھنے والا کوئی نہیں ہاں البتہ ان کے زخموں پر نمک چھڑکا جاتا ہے ،

You might also like
1 Comment
  1. […] تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم کی نواز شریف سے درخواست […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.