غیرت کے نام پرمن گھڑت واقعات کا سہارا لیکرعورتوں کو قتل کرنا بزدلی ہے،گورنر بلوچستان
غیرت کے نام پرمن گھڑت واقعات کا سہارا لیکرعورتوں کو قتل کرنا بزدلی ہے،گورنر بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے خواتین پر تشدد کے خلاف ایکٹیویزم کے سولہ دن کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کے تمام قانونی حقوق و اختیارات کی پاسداری بالخصوص معاشی خودمختاری کو یقینی بنانے کیلئے معاشرے کے ہر ذی فہیم اور ذی شعور شخص اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر من گھڑت واقعات کا سہارا لیکر عورتوں کو قتل کرنا یا ا±ن پر ہاتھ اُٹھانا، سب سے بڑی بزدلی ہے
۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ خواتین اپنی معاشی ناآسودگی کی وجہ سے زندگی کے تمام امور ومعاملات میں مردوںکی محتاج ہیں۔ وقت آپہنچا ہے کہ ہمیں ماضی کی کی تمام غیرانسانی اور غیراسلامی روایات اور جھوٹے رسم و رواج کو ملیحہ میٹ کرنے کیلئے سیرت طیبہ ﷺ پر عملدرآمد ضروری ہے۔آج ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ گھریلو معاملات چلانے اور بچوں کو مناسب تعلیم وتربیت فراہم کرنے میں خواتین مردوں سے بہتر رہنمائی فراہم کرسکتی ہیں۔آپ ﷺخلق عظیم کے اعلیٰ مرتبہ پر فائز تھے. وہ عورتوں پر تشدد اور ان کی حق تلفی کے سخت مخالف تھے. عورتوں کی بلند عظمت اور وقار کو ا±جاگر کرنے کیلئے آج سے لیکر آنے والے سولہ دن تک مسلسل شعور وبیداری کی بھرپور ا±ولسی مہم چلانی چاہیے۔
[…] ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے نجی مصروفیات […]