کل سے گیس کی سپلائی میں قدرے مثبت اقدامات لئے گئے ہیں ،ملک سکندر ایڈووکیٹ

0 397

کل سے گیس کی سپلائی میں قدرے مثبت اقدامات لئے گئے ہیں ،ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل سے گیس کی سپلائی میں قدرے مثبت اقدامات لئے گئے ہیں جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ گیس سپلائی کو معمول کے مطابق بنانے پر جی ایم گیس اور ان کی ٹیم کی محنت اور عوام کو سکون پہنچانے کے اقدام کو سراہتاہوںاب متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ حکام سے بار بار ملاقات کرکے سردیوں میں گیس سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا

 

اور 22نومبرکے اجلاس میں انہوں نے اور ملک نصیر شاہوانی نے اسمبلی فلور پر کوئٹہ کو گیس کی معمول کی سپلائی یقینی بنائی جائے جس پر وزیراعلیٰ نے اس سنگین مسئلہ کا نوٹس لیااور ہاﺅس میں یقین دلایا کہ اس مسئلہ کو مرکز کی سطح پر اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کل سے گیس کی سپلائی میں قدرے مثبت اقدامات لئے گئے ہیں جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ گیس سپلائی کو معمول کے مطابق بنانے پر جی ایم گیس اور ان کی ٹیم کی محنت اور عوام کو سکون پہنچانے کے اقدام کو سراہتاہوں اور ساتھ ہی یہ امر ان کے سامنے رکھتا ہوں کہ آئندہ عوام کو گیس کی فراہمی میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے عوام خوش ہوگی کہ گیس حکام کودعائیں دیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.