تعلیمی اداروں کے معیار و میرٹ بڑھانے اور ان کی تعمیر و ترقی کے لئے تما م تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،بشیر احمد بڑیچ

0 190

خضدار(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد نے کہاہے تعلیمی اداروں کے معیار و میرٹ بڑھانے اور ان کی تعمیر و ترقی کے لئے تما م تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ایسا لائحہ عمل تیار کررہے ہیں کہ جس سے اساتذہ اور طلباء کو سہولیات میسر ہوں اور تعلیمی شعبے کو مذید ترقی ملے، تعلیم کا شعبہ کوتاہی اور کاہلی کے متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ناخواندگی کا خاتمہ اور نئی نسل کو تعلیم کی روشنائی سے ہمکنار کرنا ہر طبقے کی اوّلین ترجیح رہنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ ایجوکیشن (ڈی آئی جی)کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر کے

ایجوکیشن آفیسرز و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ دنوں میں ایجوکیشن میں اسکیموں کی پیشرفت پر غور و خوض ہوا، معطل ملازمین کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور اس متعلق رپورٹ اگلے ماہ کے پہلے عشرے میں تفصیل کے ساتھ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئی بھی ملازمین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا ہے، تعلیمی فیلڈ کے عملہ ہر مہینے اپنامانیٹرنگ وزٹ اور پلان و رپورٹس جمع کرائیں گے۔اسکول سربراہان اگر مستقل غیر حاضر رہیں گے تو ان کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بجٹ کے تحت تعلیمی اداروں کی مرمت سے متعلق ایجوکیشن آفس اسکولوں کی نشاندہی کریگی اور اس کے بعد وہاں مرمت کا آغاز ہوگا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار منیراحمد نودیزئی ڈی او ای میل محمد جمن ڈس ڈی او فیمیل زاہدہ مصطفی ڈپٹی ڈاو ای میل نال عبدالوہاب ڈپٹی ڈی اوای میل زہری محمد اکرم زہری ڈپٹی ڈی او ای کرخ عبدالعزیز ڈپٹی ڈی او ای منظور اخوندڈپٹی ڈاو ای فیمیل خضدار شبانہ نیاز ڈپٹی ڈاو ای وڈھ فیمیل غلام

مصطفی ڈپٹی ڈاو ای فیمیل نال فرزانہ زہری ڈی ایف ای ایم آئی ایس خضدار ظاہر کریم جی ٹی اے خضدار کے صدر محمد اسلم نوتانی جی ٹی اے نمائندہ عبیداللہ عمرانی ڈایم ایس آر ٹی ایس ایم فہیم ایم اے آر ٹی ایس ایم نورالحسن ایم اے آر ٹی ایس ایم عصمت ایم اے آر ٹی ایس ایم افصاء،سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس خضدار محمد مراد گزوزئی سمیت دیگر اجلاس میں شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار بشیراحمد کا کہنا تھاکہ تعلیم ہی ہمارے معاشرے کی رونق اور منزل ہے اس کے لئے تمام طبقات کو جانفشانی کے ساتھ اپنا کردار نبہانا ہوگا اور محکمہ ایجوکیشن سے وابستہ آفیسرز و ذمہ داران پراس متعلق بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تعلیم اور صحت دو ایسے شعبے ہیں کہ جہاں نیک نیتی اخلاص جوش و جذبہ کے تحت اپنی خدمات پیش کیئے جاتے ہیں اگر جذبے کے تحت معیار ِ تعلیم اور میرٹ پر فوکس کیا جائے تو کوئی مشکل نہیں کہ ہم د نیاء سے پیچھے رہیں تعلیم ہی تمام تر کامیابیوں کی راہ اورمنزل ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.