تیل اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا

0 197

تیل اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تیل اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا،حکومت نے سٹیٹ بینک سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے فنڈ کا تقاضا کر دیاتاہم اسٹیٹ بینک نے ایڈوانس ادائیگیاں کرنے سے معذوری ظاہر کردی،ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی بینکوں نے تیل کی درآمد کیلئے پاکستانی لیٹرز آف کریڈٹ پر 8 فیصد تک کنفرمیشن چارجز وصول کرنا شروع کردئیے، کنفرمیشن چارچز کی نارمل شرح صرف

 

0.5 فیصد کے قریب ہوتی ہے،پٹرولیم ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے عہدیداروں کا رواں ہفتہ ہونے والا اجلاس بے نتیجہ رہا،لیٹرز آف کریڈٹ سے متعلق مشکلات برقرار رہیں تو پٹرولیم مصنوعات کے بحران

 

آئیگا،وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک سے چالیس کروڑ ڈالر مالیت کے فنڈز کا بھی تقاضا کر دیا ہے تاہم اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کو معذرت کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرصرف 7.8ارب ڈالر رہ گئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.