جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ محکمہ سمیت معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، سیکڑیری فاریسٹ بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ

0 288

کوٸٹہ سیکڑیری فاریسٹ بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات نے جدید GIS Lab قائم کرکے Technology Based Management کا آغاز کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنزرویٹر آف فاریسٹ کوٸٹہ سول ڈویژن نیاز کاکڑ کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ ضیغم علی چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ساوتھ غلام محمد پروجیکٹ ڈاٸریکٹر ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فاریسٹری بلوچستان علی عمران پروجیکٹ ڈاٸریکٹر واٸڈ لاٸف بلوچستان نیاز خان کاکڑ چیف کنزرویٹر واٸلڈ لاٸف شریف بلوچ کنزرویٹر آف فاریسٹ صغیر احمد ایم اینڈ ای آفیسر (TBTTP) نعیم جاوید ایم اینڈ ای آفیسر (TBTTP) ذلفقار احمد ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ کوٸٹہ سٹی فواد صدیقی ودیگر افسران موجود تھے سیکڑیری فاریسٹ نے کہا GIS Lab جسکی مدد سے آئندہ جنگلات، جنگلی حیات کے شعبہ میں بہتر انداز سے منصوبہ بندی اور Monitoring & Evaluationکی جاسکے گی۔موجودہ دور کے ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کو حل کرنے اور جنگلات، جنگلی حیات کے شعبہ جات میں خاطر خواہ ترقی کیلئے ہمیں مربوط و ہمہ گیر پروگرام چلانے کی ضرورت ہے۔جسکے لئے انتظامی ،فنی و مالیاتی امور میں وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدیلی ناگزیر ہے۔ خاص طور پر آنے والے وقت میں محکمہ کا انتظامی ڈھانچہ کیسا ہونا چاہیے، فارسٹ پالیسی کے کیا نمایاں خدوخال ہونے چاہیے، محکمہ کی کارگردگی کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ موجودہ دور اور آنے والے وقت میں میڈیا کے رول کو کس طرح جنگلات کی بہتری کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ دنیا میں جنگلات کے شعبہ میں بہترین خدمات کو کس طرح اپنایا جاسکتا ہے۔یہ اور اس طرح کے دیگر عوامل کی جانچ پڑتال اوراب کے قابل عمل ہونے کے بارے میں باہمی گفت و شنید ضروری ہے اس کے علاوہ سیکڑیری فاریسٹ کو TBTTP پروجیکٹ کے حوالے سے بھی تفصلی بریفنگ دی گٸ محکمہ کے افسران کے جانب سے سیکڑیری فاریسٹ کو شلیڈ بھی پیش کی گٸ۔۔۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.