بھارت میں بھی مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی،ہزاروں افرادکا احتجاج

0 180

نئی دہلی(این این آئی)مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے حالیہ مسلمان مخالف فیصلوں پر بھارتی عوام سراپا احتجاج ہے جبکہ بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں بھی نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے بھارتی عوام نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران بھارتی عوام نے کارٹون پر مبنی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہٹلر نے مودی کو اپنے ہاتھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق شہریت کے متنازع بل کے خلاف بھارت میں ہوئے احتجاج کی یہ تصویر جرمن ٹی وی نے بھی نشر کی ہے ، جس کے بعد کارٹون سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا،واضح رہے کہ بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں اور شدت آگئی ہے، جبکہ چنئی میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، نئی دلی میں کانگریس کے اعلان پر احتجاجی ھرنا بھی دیا گیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.